ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو: سابق ہندوستانی کرکٹر لکشمن سیورام کرشنن بی جے پی میں شامل، آئندہ سال ہونا ہے اسمبلی انتخابات

تمل ناڈو: سابق ہندوستانی کرکٹر لکشمن سیورام کرشنن بی جے پی میں شامل، آئندہ سال ہونا ہے اسمبلی انتخابات

Wed, 30 Dec 2020 20:46:06    S.O. News Service

چنئی،30 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) سابق ہندوستانی کرکٹر لکشمن سیورام کرشنن نے آج چنئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

واضح رہے کہ آئندہ سال ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ اس سے قبل سابق کرکٹر بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔ اس دوران بی جے پی کے انچارج سی ٹی روی اور پارٹی تامل ناڈو بی جے پی صدر ایل مورگن ریاست میں موجود تھے۔واضح رہے کہ جنوبی ہندوستانی فلموں کے سپر اسٹار، رجنی کانت کی سیاست نے منگل کو سیاست میں داخل نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس پر روی نے کہا تھا کہ رجنی کانت بہت بڑے لیڈر ہیں۔ ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اس کی طاقت جانتے ہیں۔ وہ ہمیشہ قومی مفاد اور تمل ناڈو کے مفادات کے تحفظ کے لئے کھڑے رہے ہیں۔اکتوبر کے شروع میں خوشبو سندر، جو کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئی تھیں انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اور اپنے دو خاص دوستوں کے پارٹی میں شمولیت کے بارے میں بتایا۔

تاہم انہوں نے اس ٹویٹ میں کسی کا نام ظاہر نہیں کیا۔54 سالہ سابق لیگ اسپنر ہندوستان کے لئے 9 ٹیسٹ اور 16 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 44.04 کی اوسط سے 26 اور ون ڈے میں 35.87 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز اپریل 1983 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوا تھا اور جنوری 1986 میں انہوں نے آخری ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ انہوں نے فروری 1985 میں پاکستان کے خلاف ون ڈے ڈیبو کیا تھا اور اپنا آخری میچ اکتوبر 1987 میں زمبابوے کے خلاف کھیلا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ بطور کمنٹیٹرکرکٹ سے وابستہ رہے۔


Share: